ضلع

ناندیڑ: سرپرست وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں سات پنچایت سمیتیوں کو سرکاری گاڑیوں کی تقسیم

ناندیڑ، 20 جون (نمائندہ خصوصی): ضلع پریشد ناندیڑ کی جانب سے آج ضلع کی سات پنچایت سمیتیوں کو نئی سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ ان گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب ضلع کلکٹر آفس کے احاطے میں منعقد ہوئی، جہاں ریاست کے سرپرست وزیر اتل ساوے نے ہری جھنڈی دکھا کر گاڑیوں کو روانہ کیا۔

جن پنچایت سمیتیوں کو گاڑیاں فراہم کی گئیں:ماہور، ہڈگاؤں، کنڈار، دیگلور، بلیولی، عمری، نائے گاؤں سرپرست وزیر اتل ساوے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “ان نئی گاڑیوں کی مدد سے تعلقہ سطح پر انتظامی کاموں میں مزید تیزی اور مؤثریت آئے گی، جو عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔”

تقریب میں موجود اہم شخصیات: رکن پارلیمان اجیت گوپچھڑے، رکن پارلیمان رویندر چوہان
ایم ایل اے پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر، ایم ایل اے بھیم راؤ کیرام، ایم ایل اے راجیش پوار, ایم ایل اے جیتیش انتاپورک, ایم ایل اے آنند راؤ بونڈارکر
ضلع کلکٹر راہول کردیلے, ضلع پریشد سی ای او میگھنا کاولی, ایس پی ابیناش کمار, میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیشکمار دؤیفوڑے, ایڈیشنل سی ای او سندیپ مالودے, چیف اکاؤنٹس آفیسر شیو پرکاش چنّا, عام انتظامیہ کے ڈپٹی سی ای او راج کمار مُکّاور, پنچایت ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی سی ای او منجوشا کاپسے متعلقہ پنچایت سمیتیوں کے گروپ ڈیولپمنٹ آفیسرز و دیگر افسران

یہ اقدام ناندیڑ ضلع کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے، جس سے گاؤں و تعلقہ سطح پر حکومت کی اسکیموں کا مؤثر نفاذ ممکن ہوگا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!