شہر

ناندیڑ سیلاب میں جاں بحق منہاج خان کے اہل خانہ سےمجلسی قائد سید معین کی ملاقات، 50 ہزار روپے کی مالی امداد

ناندیڑ ۔ 25ستمبر (اکرم چوہان):
گوداوری ندی میں آئے شدید سیلاب نے گزشتہ روز ایک کم عمر مُسلم لڑکے کی جان لے لی۔ دولہے شاہ رحمان نگر ، کھڑک پورہ کے 17 سالہ مُسلم نوجوان منہاج خان ساجد خان اپنی والدہ کے ساتھ گھر کا سامان نکالنے میں مصروف تھے۔ پانی کی گہرائی کا صحیح اندازہ نہ ہونے کے سبب وہ اچانک سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں غم اور صدمے کی فضا چھا گئی۔

اس افسوسناک موقع پر مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر سید معین اپنے حامیوں کے ساتھ مرحوم کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کے والد ساجد خان اور چچا واجد خان سے ملاقات کر کے پرسہ دیا اور اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے 50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی۔ بعد ازیں سید معین نے وارڈ نمبر 18 کھڑکپورہ، دولہے شاہ رحمان نگر،جی ایم کالونی ، پنچ شیل نگر اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہاں مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ایک کم عمر لڑکے کی جان ضائع ہوگئی، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین کا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے۔ سید معین نے یقین دہانی کرائی کہ مجلس اتحادالمسلمین ناندیڑ کی جانب سے جلد ہی سیلاب متاثرین میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی تاکہ پریشانیوں کا سامنا کرنے والے افراد کو سہولت مل سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!