ناندیڑ شہر میں آج کانگریس کمیٹی کا اہم اجلاس

ناندیڑ۔ ۲۵؍ اگست ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا میں آئندہ دنوں مقامی اداروں ضلع پریشد، پنچایت سمیتی ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل کے عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں آج ۲۶؍ اگست دوپہر تین بجے سے تین اضلاع کا ایک اہم اجلاس ناندیڑ شہر کے نک شیتر منگل کاریالیہ پورنہ روڈ میں رکھا گیا ہے ۔ اس اہم اجلاس کی صدارت مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ فرمائیں گے۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق وزیر وجئے وڑٹی وار ، ستیج بنٹی پاٹل، امیت دیشمکھ، بالا صاحب تھورات ، رکن راجیہ سبھا رجنی پاٹل، مہاراشٹرا کے جوائنٹ انچارج کنہال چودھری، رکن لوک سبھا رویندر چوہان، کلیان کاڑے، شیواجی رائو کڑگے، پرگیا ساتو شرکت کریں گے۔
دوپہر تین بجے سے چار بجے تک لاتور ضلع کا جائزہ اجلاس ہوگا، دوپہر چار سے شام پانچ بجے تک ہنگولی ضلع کا جائزہ اجلاس ہوگا اور شام پانچ بجے سے چھ بجے تک ناندیڑ ضلع کا جائزہ اجلاس ہوگا۔ اس جائزہ اجلاس میں کانگریس پارٹی کے ریاستی قائدین ، شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے قائدین، سابق کارپوریٹرس، سابق ارکان اسمبلی ، سابق ضلع پریشد ممبران، سابق عہدیداران شرکت کرنے والے ہیں۔ اس طرح کی اطلاع کانگریس کمیٹی ناندیڑ ضلع صدر ہنمنت پاٹل ، راجیش پائوڑے ، شہر صدر عبدالستار کی جانب سے دی گئ ہے۔




