شہر

ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین میں پانچ ہزار راشن کٹ تقسیم

کانگریس کمیٹی اور قائدین نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی خدمت انجام دی ہے: مفتی ایوب قاسمی

ناندیڑ۔3 اکتوبر(پریس ریلیز): ناندیڑ ضلع میں اس سال تین بار آنے والی سیلابی صورتِ حال نے شہر کے نشیبی اور غریب بستیوں کو بہت نقصان پہنچایا۔ متاثرین کی مدد کے لئے ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے پانچ ہزار راشن کٹس تقسیم کرنے کا پروگرام آج پاکیزہ فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔ اس سے پہلے کانگریس کارکنان نے متاثرہ وارڈوں میں سروے کرکے خاندانوں کو ٹوکن دیے تھے۔ آج یہ کٹس متاثرہ علاقوں کے سابق کارپوریٹرس اور پارٹی لیڈران کے حوالے کی گئیں تاکہ اگلے دو دنوں میں متاثرہ گھروں تک پہنچائی جا سکیں۔تقریب میں رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، ضلع صدر راجیش پائوڑے، ہنمنت پاٹل بیٹ موگرےکر ،شہر صدر عبدالستار و دیگر قائدین موجود تھے۔ علماے کرام میں مفتی ایوب قاسمی، مولانا سرور قاسمی، مفتی عبدالرزاق، حافظ عبدالحفیظ اور حافظ سعید شریک ہوئے۔

راشن کٹ تقسیم کے پروگرام کا آغاز مفتی ایوب قاسمی صاحب کی دعا سے ہوا۔اس موقع پر ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔ ہر دکھ درد میں عوام کے ساتھ رہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جس طرح کولہاپور میں متاثرین کو 25 ہزار روپے فی خاندان کا پیکج دیا گیا اسی طرز پر ہم ناندیڑ کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی حکومت سے معاوضہ دلانے کی کوشش کریں گے۔اسی دوران ایم پی رویندر چوہان نے راشن کٹوں سے بھری گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا تاکہ یہ امداد براہ راست مستحقین تک پہنچ سکے۔مفتی ایوب قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی اتنی بڑی تعداد میں مدد کرنا کانگریس کمیٹی کا بڑا کام ہے۔

ہم کانگرس پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی۔اس موقع پر شہر صدر عبدالستار نے کہا کہ تمام سابق کارپوریٹرس اور کانگریس کارکنان کے تعاون سے ہی یہ پانچ ہزار راشن کٹس تقسیم کرنا ممکن ہوا ہے۔اس پروگرام میں سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، فاروق علی خان، عبدالغفار، سید شیر علی، منتجب الدین، عبدالعلیم خان، عبدالعزیز قریشی، محمد ناصر، عبدالطیف، حبیب باغبان، سید فصیح الدین، رحیم احمد خان، بابو بھائی کھوکھے والے، عبدالمختار عرف بلو سیٹھ، چاند بھائی، شعیب حسین، محسن خان، ایڈوکیٹ عبدالشہباز،

حبیب باوزیر، بالاجی چوہان، مہیش دیشمکھ، وٹھل پائوڑے، دیپک سنگھ حضوریا، فیروز کھوکے والا سمیت دیگر مقامی قائدین اور کارکنان موجود تھے۔شہر کے نشیبی اور متاثرہ علاقے جیسے شراوستی نگر، تہرا نگر، سعادت نگر، لال واڑی، کھڑکپورہ، دولہے شاہ رحمن نگر، پنچ شیل نگر، جی ایم کالونی، سیلاب نگر، گوردھن گھاٹ ٹیکڑی، کالا پُل، گاڑی پورہ، مومن پورہ، ملیاں، نائو گھاٹ، ہاتھ جوڑی، بلال نگر، ہلال نگر، پاکیزہ نگر، ملت نگر وغیرہ میں یہ راشن کٹس تقسیم کی جائیں گی۔اس پروگرام کی نظامت سابق کارپوریٹر منتجب الدین نے کی اور پروگرام کے اختتام پر سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار نے شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!