اسلامی

ناندیڑ ضلع سے 445 عازمین حج کا انتخاب

ناندیڑ۔13؍اگست ( حیدر علی):ناندیڑ ضلع سے سال2026؍ کے لئے جملہ445؍ خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔منتخب شدہ عازمین کو خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ اور خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔امسال ناندیڑضلع سے عام زمرے اور محفوظ زمرے میں جملہ704؍ عازمین حج نے اپنی درخواستیں اسٹیٹ حج کمیٹی مہاراشٹر کو روانہ کی تھی۔محفوظ زمرے میں110؍عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ عام زمرے کے تحت335؍ عازمین کا قرعہ اندازی کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔

بقیاء عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ منتخب شدہ عازمین حج کو پہلی قسط فی عازم 1 لاکھ 52 ہزار 300 روپے 20 اگست 2025 تک ادا کرنا ہوگا۔

پہلی قسط ادا کرنے کے لیے لگنی والی پے سلیپ حاصل کرنے کے لیے ایان ٹائور دیگلور ناکہ پر واقع خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر یاقیوم کامپلیکس دیگلورناکہ پر واقع خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے برانچ آفس زوم کمپیوٹر، روبرو مسجد ہدیٰ کے دفتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔9860734341,9970799786,
9975598785

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!