ناندیڑ: مدرسہ محمدیہ و عائشہ صدیقہ للبنات کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلامی تعلیمی نمائش کا انعقاد

(خصوصی رپورٹ)
ناندیڑ کے ہلال نگر علاقے میں واقع مسجدِ کوثر میں مدارسِ محمدیہ اور مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے زیر اہتمام ایک روزہ ’’اسلامی تعلیمی پروجیکٹ‘‘ (اسلامی نمائش) کا انعقاد بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ اس نمائش میں مدارس کے طلبہ و طالبات نے اسلامی تعلیمات پر مبنی مختلف ماڈلز اور پروجیکٹس کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔
اس نمائش میں مختلف اہم اسلامی موضوعات پر معلوماتی ماڈلز پیش کیے گئے، جن میں خاتون میت کے غسل کا طریقہ، والدین کے ساتھ حسن سلوک، ارکانِ اسلام، اسلامی مہینوں کی فضیلت، سود کی تباہ کاریاں، شرک و توحید، حج کے ارکان، سونے اور بیدار ہونے کے آداب، حضرت محمد ﷺ کا خاندان، آپ کا اخلاقِ حسنہ، عذابِ قبر، حافظِ قرآن کے درجات، بےنمازی و نمازی کا فرق، حفظ قرآن کی فضیلت، دعا کے قبول ہونے کے اوقات جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔
طلبہ و طالبات نے یہ ماڈل نہایت محنت و تحقیق کے بعد تیار کیے اور اسلامی پیغام کو بہترین انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا، جس پر حاضرین نے نہ صرف تعریف کی بلکہ انہیں دعاؤں سے بھی نوازا۔
شرکاء نے کہا کہ ایسی اسلامی نمائیشں نہایت ضروری ہیں اور آئندہ بھی اس طرز کی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کی روشنی کو عام کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ مدرسہ محمدیہ میں لڑکیوں کے لیے 4 سال کی عمر سے 11 سال تک کا 8 سالہ بنیادی تعلیم کورس فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات میں 3 سالہ ابتدائی تعلیم نسواں کے لیے ، خواتین و طالبات کے لیے 2 سالہ معروف اسلامی کورس اور شعبہ حفظ کے مواقع موجود ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں مدرسے میں تقریباً 500 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
امسال طالبات کے لیے دو سالہ معارف اسلامیہ کورس کے لیے داخلے جاری ہے ۔
جو والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں ، وہ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:
9673436648
8421460052