ناندیڑ میں اغوا کی واردات کا پولیس نے 24 گھنٹوں میں کیا سراغ، مغوی بچہ والدین کے حوالے

ناندیڑ شہر کے پیر برہان گلی نمبر 12، بھاگیہ نگر علاقے میں ایک کمسن بچے کے اغوا نے شہر میں سنسنی پھیلا دی تھی۔ تاہم، بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی تیز اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر مغوی بچے کو تلاش کر کے صحیح سلامت والدین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، 5 اکتوبر 2025 کی شام تقریباً 6:24 بجے نوری چوک کے رہائشی خاتون کی ایف۔آئی۔آر پر یہ معاملہ درج کیا گیا کہ ان کے ڈیڑھ سالہ بچے کو دو نامعلوم افراد نے پلسر موٹر سائیکل پر اغوا کر لیا۔ اس ضمن میں بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 534/2025 تعزیراتِ بی این ایس 2023 کی دفعات 137(2) اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انسپکٹر سنتوش تامبے کی قیادت میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار (IPS)، ایڈیشنل ایس پی محترمہ ارچنا پاٹل، ایڈیشنل ایس پی سورج گُرَو اور ڈی وائی ایس پی رامیشور وینجنے** کی نگرانی میں تیزی سے آگے بڑھائی گئی۔
پولیس ٹیم نےسی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ کی اور خفیہ مخبروں کی مدد سے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ اطلاع ملنے پر ٹیم نے کھڑک پورہ کے سیلاب نگر علاقے میں چھاپہ مار کارروائیکرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مغوی بچے کو صحیح سلامت برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان محمد عامر محمد افسر (عمر 22 سال، رہائش: خودبین نگر، دیگلور ناکہ، ناندیڑ), محمد اسماعیل عبدالحمید (عمر 21 سال، رہائش: خودبین نگر، دیگلور ناکہ، ناندیڑ)
ملزمان کے قبضے سے پلسر 220 موٹر سائیکل (نمبر MH-26 CQ/9841) برآمد کی گئی جس کی مالیت تقریباً 1,50,000/- ہے۔ دونوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
صرف 24 گھنٹوں کے اندر مغوی بچے کو والدین کے حوالے کرنے کی اس کامیاب کارروائی پر ایس پی جناب ابیناش کمار (IPS) نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی پوری ٹیم کی تحسین و مبارکباد پیش کی۔
یہ کارروائی پولیس فورس کی مستعدی، عوامی اعتماد اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قرار دی جا رہی ہے۔




