ناندیڑ میں اُردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ، (خصوصی نامہ نگار) – ناندیڑ میں اُردو زبان کے فروغ اور طلبہ میں مطالعہ کی عادت کو مستحکم کرنے کے مقصد سے اُردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ (DIET) ناندیڑ کے زیر اہتمام "اردو ریڈنگ مہم 3.0” کے تحت یک روزہ ضلع سطحی تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
محترم علیم اسرار کی نظامت میں , پروگرام کا آغاز صلاح الدین صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں تربیت کے تعارفی کلمات اور رہنمائی لتا کچھوے صاحبہ (سینئر لیکچرر، ؤ اردو ویبھاگ پرمکھ) نے مؤثر انداز میں پیش کی۔
تربیت میں ریاستی اردو ریڈنگ پروگرام سفیروں (State Ambassadors) کے طور پر جناب راجہ پٹیل عبدا لمطلب اور ضلعی اردو ریڈنگ پروگرام (District Ambassador) تین نمائندگان نے اپنی ریاستی سطح کے تجربات اور مہارتیں شرکاء کو منتقل کیں:
1. جناب محمد اکبر محمد نذیر
2. جناب اشفاق احمد غلام رسول
3. جناب محمد سرفراز محمد اطہر
تعلقہ ریڈنگ سفیروں 30 (Taluka Ambassadors) اور مجموعی طور پر تربیت پانے والوں کو چھ سیشنز میں بھرپور رہنمائی دی گئی۔ یہ تمام سیشنز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے۔
تربیتی پروگرام کے دوران DIET ناندیڑ کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
اختتامی تقریب میں پرنسپل شری متی منجو شاہ اونڈے کر (DIET ناندیڑ) نے اپنے حوصلہ افزا الفاظ میں شرکاء کو قیمتی رہنمائی اور مفید مشورے دیے۔
ضلعی ادارہ ناندیڑکی فعال کاوشوں کی بدولت، تمام شرکاء کو اختتام پر اسناد تقسیم کی گئیں۔
پروگرام کا اختتام ضلع و تعلقہ ریڈنگ سفیروں کی جانب سے اظہارِ تشکر پر ہوا۔
اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 ناندیڑ ضلع میں نہایت کامیابی، مؤثریت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ مکمل ہوا۔
پروگرام کے دوران ماہر اساتذہ نے طلبہ کو روانی، تلفظ اور فہمِ متن کی مشقیں کرائیں، ساتھ ہی کہانی، نظم اور دلچسپ تحریروں کے ذریعے پڑھنے کا شوق بیدار کیا۔ شرکاء نے نہ صرف بلند آواز میں پڑھ کر سنایا بلکہ سوال و جواب کے ذریعے اپنی سمجھ بوجھ کا بھی مظاہرہ کیا۔
منتظمین کے مطابق، اُردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کی بدولت بچوں میں زبان سے محبت اور مطالعے کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ خصوصی نے پروگرام کی کامیابی پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اس طرح کے تعلیمی و ثقافتی اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
آخر میں شرکاء کو اسناد اور حوصلہ افزائی کے انعامات پیش کیے گئے،




