ناندیڑ میں بنجارہ ہلز کی جانب سے پلاٹنگ اسکیم کا لکی ڈرا کامیابی سے منعقد
جواہر نگر، حیدرآباد روڈ، ناندیڑ میں پلاٹ مالکان کی بڑی تعداد میں شرکت

ناندیڑ نمائندہ: ناندیڑ کے معروف علاقے جواہر نگر، حیدرآباد روڈ پر واقع بنجارہ ہلز کی جانب سے گزشتہ سال 18 مہینے کی آسان قسطوں پر مبنی پلاٹنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا، جس نے عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ اس اسکیم کے تحت پلاٹ خریدنے والے گاہکوں کے لیے ہر مہینے ایک لکی ڈرا کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں مختلف انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، گزشتہ روز بنجارہ ہلز کی انتظامیہ نے ناندیڑ کے معروف آر کے فنکشن ہال میں ایک لکی ڈرا منعقد کیا، جس میں پلاٹ مالکان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماحول خوشگوار اور پرجوش تھا، اور شرکاء نے بڑی دلچسپی سے پروگرام میں حصہ لیا۔
بنجارہ ہلز کی انتظامیہ نے اس موقع پر گاہکوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد اور تعاون کی وجہ سے ہی یہ اسکیم کامیاب ہوئی ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ نے آئندہ بھی ایسی ہی شفاف اور فائدہ مند اسکیمیں لانے کا وعدہ کیا تاکہ عوام کو آسان اقساط میں بہتر رہائشی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
پروگرام کے دوران مختلف پلاٹ مالکان کو انعامات سے نوازا گیا، اور شرکاء نے انتظامیہ کی اس پہل کی خوب سراہنا کی۔ بنجارہ ہلز کی پلاٹنگ اسکیم اب ناندیڑ میں ریئل اسٹیٹ کے میدان میں ایک قابلِ اعتماد نام بنتی جا رہی ہے۔