Uncategorized

ناندیڑ میں تجاوزات کے نام پر کارروائی، چھوٹے تاجروں کو بھاری نقصان

ناندیڑ: ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے د یگلور ناکہ کے پر تجاوزات کے خلاف کارروائی انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں روزمرہ کاروبار کرنے والے متعدد مسلمان تاجروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چھوٹے ٹھیلے، ٹین شیٹ کی بناوٹ پر قائم دکانیں اور دیگر عارضی ڈھانچوں کو جے سی بی کی مدد سے منہدم کردیا۔ متاثرہ تاجروں نے الزام عائد کیا کہ انہیں کوئی نوٹیس نہیں دیا گیا اور اچانک کی گئی کارروائی سے ان کا کاروبار تباہ ہو گیا۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے یہاں کاروبار کر رہے اور روزی روٹی کا یہی واحد ذریعہ تھا۔ ان کے مطابق شہر میں بنیادی سڑکیں اور انفراسٹرکچر پہلے ہی خستہ حال ہیں، اس کے باوجود انتظامیہ نے چھوٹے کاروباریوں کے خلاف ایک دم کارروائی کر کے انہیں معاشی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری جانب کارپوریشن کا موقف ہے کہ یہ سب تجاوزات کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے تحت کیا گیا، اور شہری راستوں کو خالی کرانا ضروری تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ بھر میں بحث جاری ہے اور متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مالی امداد اور متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!