شہر

ناندیڑ میں مسجد یونس کی جانب سے افطار تقریب، اتحاد کا پیغام عام

رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کے موقع پر مسجد یونس کی انتظامیہ نے افطار کی تقریب کا اہتمام کر اتحاد کا پیغام عام کرنے کا بہترین کام کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر مسجد یونس کی انتظامیہ نے قاسم وسیم بابو سیٹھ آفس، ریلوے اسٹیشن، ناندیڑ میں روزہ افطار کی تقریب کا اہتمام کیا۔

روزہ افطار کی خاص بات یہ تھی کہ ناندیڑ کی تمام مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما اور انتظامی اہلکار موجود تھے۔

اس اہم افطار دعوت کو کامیاب بنانے کے لیے مرحوم عثمان سیٹھ کے اہل خانہ، افطار تقریب کے منتظمین ایڈووکیٹ محمد قاسم وسیم بابو سیٹھ، ایڈوکیٹ محمد یونس عویز ، ایڈوکیٹ طلحہ، طلحہ لاج کے مالک، ہیومن رائٹس اینڈ پیس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ناندیڑ ٹوڈے کے ایڈیٹر نعیم خان سلیم خان،روزنامہ ستیہ مراٹھی کے ایڈیٹر ایوب پٹھان، قندھار کے ساکن گتدار منان بیگ اور ، ہیپی کلب کے صدر محمد شعیب افطار دعوت کی کئی دنوں سے تیاری کر رہے تھے۔

مسجد سے افطار کا اعلان ہوتے ہی تمام مذہبی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو کھجوریں کھلا کر افطاری کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ناندیڑ کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے افطار پارٹی کے منتظم ایڈوکیٹ محمد قاسم وسیم بابو سیٹھ کو کھجور کھلا کر مسجد یونس کی طرف سے منعقدہ روزہ افطار تقریب میں اتحاد کا پیغام پھیلانے میں بہترین کام کرنے پر ان کی تعریف کی۔

اس موقع پر افطار پارٹی میں شریک تمام مہمانوں کی شلپوشی مولانا سا د صاحب ندوی اور مفتی ایوب صاحب قاسمی کے ہاتھوں کی گئی ۔

اس موقع پر مولانا سعد صاحب ندوی، مفتی ایوب صاحب قاسمی، مفتی عبدالرزاق صاحب، پایابودھی بھانتے جی، میتھوڈسٹ چرچ ڈی ایس ریورنڈ پرشانت چندوریکر، ریورنڈ موسی پال سر، گرودوارہ بورڈ کے سابق سپرنٹنڈنٹ رنجیت سنگھ چیراگیا، بلگیر مہاراج، ناندیڑ ضلع کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار، ڈیویژن کے نئے منتخب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کمار اور دیگر موجود تھے۔ ناندیڑ سٹی رامیشور وینجانے، لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ادے کھنڈرائی، وزیرآباد پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر پرمیشور کدم، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر مرزا فرحت اللہ بیگ،

این ڈبلیو سی ایم سی چیف گارڈن سپرنٹنڈنٹ، این ڈبلیو سی ایم سی زونل آفیسر گوتم کاوڑے،ایڈوکیٹ محمد قاسم وسیم بابو سیٹھ، ایڈوکیٹ محمد یونس عویز ، ایڈوکیٹ طلحہ، ہیومن رائٹس اینڈ پیس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر اور ناندیڑ ٹو ڈ ے نیوز کے ایڈیٹر نعیم خان سلیم خان ،ہیپی کلب کے صدر محمد شعیب ، ستیے مراٹھی کے ایڈیٹر ایوب پٹھان، ، قندار کے ساکن گتدار منان بیگ، مشہور صحافی پندھری ناتھ بوکار ے موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!