جرائم

ناندیڑ میں 21 سالہ نوجوان کا بہیمانہ قتل: پاوڑے واڑی گاؤں میں آدھی رات کو خونی حملہ

ناندیڑ، 2 نومبر ناندیڑ ضلع کے پاوڑے واڑی گاؤں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً 1.30 بجے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 21 سالہ نوجوان رتیش پاوڑے کو کچھ لوگوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ رتیش کے جسم پر 12 سے 13 تیز دھار ہتھیاروں کے زخم پائے گئے ہیں، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رتیش پاوڑے، جو پاوڑے واڑی گاؤں کا رہائشی تھا، رات تقریباً ایک بجے کے قریب اپنے گھر واپس لوٹا۔ اس کے ساتھ اس وقت دو ساتھی بھی موجود تھے۔ اس کا گھر آکسفورڈ اسکول سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران کچھ افراد اس کے پیچھے آ رہے تھے جنہوں نے اچانک سامنے اور پیچھے سے تلواروں اور خنجروں سے حملہ کر دیا۔ رتیش موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔

ذرائع کے مطابق، چند ماہ قبل رتیش پاوڑے کا گاؤں کے ہی دگمبر عرف دیپو پاوڑے سے جھگڑا ہوا تھا، جس دوران رتیش نے دیپو کی پٹائی کی تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی پرانی رنجش کے سبب تین سے چار افراد نے مل کر یہ واردات انجام دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاگیہ نگر نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تکنیکی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل لوکیشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس لرزہ خیز قتل سے پاوڑے واڑی گاؤں اور اطراف کے علاقوں میں خوف و غصے کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، جبکہ عوام نے پولیس سے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!