ناندیڑ پولیس کی بڑی کارروائی: قتل کے مقدمے میں ایک ملزم اور دو نابالغ ملزمان کو 24 گھنٹوں میں حراست میں لیا گیا

ناندیڑ، 21 مئی 2025: ناندیڑ کے پولیس اسٹیشن ہوائی اڈہ (ویمان تال) اور کرائم برانچ (ستھاگرشا) کی ٹیم نے قتل کے سنگین مقدمے میں ایک اہم ملزم اور دو کم عمر نابالغ ملزمان کو صرف 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابیناش کمار (IPS) کی ہدایت پر انجام دی گئی۔
20 مئی 2025 کو پولیس اسٹیشن ہوائی اڈہ پر قتل کا مقدمہ جرم نمبر 200/2025 تعزیرات ہند کی دفعات 103(1), 115(2), 352, 3(5) BNS کے تحت درج کیا گیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
یہ کامیابی اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں حاصل ہوئی: کھنڈیراؤ دھڑنے (ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ، بھوکر)، سورج گورو (ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ، ناندیڑ)، اشوینی جگتاپ (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، کنڈار رینج)
ادے کھنڈیراؤ (انچارج، کرائم برانچ ناندیڑ)
کارروائی کرنے والی ٹیم: گنیش چوہان (پولیس انسپکٹر، ہوائی اڈہ)، سب انسپکٹر ملند سونکامبلے (کرائم برانچ)، سب انسپکٹر ونود سانے، گووند جا دھو، دتہ وانی، کلیانکر
پولیس کانسٹیبلز دارا سنگھ راٹھوڑ، شیخ جاوید، کشور چنتورے، ویجناتھ کانگولے، زبیر چاؤس، ریتیش کلتھے، راجیش مانے، شیخ شعیب، دگمبر دوئیفوڈے، سنتوش رانے، ناگناتھ سوامی، سدھیکی، سائی سونسالے، بھارت گروپوار ،سائبر سیل کے راجندر سٹیکر
گرفتار شدہ ملزم: اجے عرف اومیا جلبا سوریہ ونشی، عمر 21 سال، ساکن شکھاچی واڈی، تعلقہ مودکھید، ضلع ناندیڑ، حال مقیم بریام سنگھ نگر، ناندیڑ ،ساتھ ہی دو نابالغوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزمان کی تلاش کے دوران کرائم برانچ کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مسلسل محنت کی اور بالآخر 24 گھنٹوں کے اندر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
افسران کی ستائش: ضلع پولیس سربراہ جناب ابیناش کمار نے کامیاب کارروائی پر مکمل پولیس ٹیم کی تعریف کی اور ان کی فرض شناسی کو سراہا۔
یہ کارروائی ناندیڑ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خلاف مضبوط عزم کا ثبوت ہے۔ عوامی سطح پر بھی اس کارکردگی کی ستائش کی جا رہی ہے۔