شہر

ناندیڑ کی عظیم روحانی شخصیت ڈاکٹر حضرت سید ضیاء الحسن قادری الملتانی کا انتقالِ پُرملال

انتقالِ پُرملال

ناندیڑ شہر کی ایک عظیم روحانی و مذہبی شخصیت، درگاہِ عالیہ حضرت یتیم شاہ ولی قادریؒ کے سجادہ نشین و متولی
ڈاکٹر حضرت سید ضیاء الحسن قادری الملتانی قبلہ
کا انتقال ہو گیا ہے۔

مرحوم کا شمار ناندیڑ کی بااثر، باوقار اور روحانی شخصیات میں ہوتا تھا۔ آپ کی دینی و سماجی خدمات کو شہر ہمیشہ یاد رکھے گا۔ آپ کے انتقال سے ناندیڑ شہر بالخصوص عقیدت مندوں اور مریدین میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم کی تدفین
درگاہ و مسجد حضرت سید شاہ اسماعیل قادریؒ، محلہ سیدان ناندیڑ
میں عمل میں آئے گی۔

وقتِ تدفین:
رات ٹھیک 10 بجے

اہم اطلاع:
درگاہ حضرت یتیم شاہ ولی قادریؒ، چوک بازار ناندیڑ میں
رات 9:30 بجے چہرۂ مبارک کی زیارت کرائی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!