ناندیڑ: ہیرو شو روم سے چوری شدہ موٹر سائیکل کے ساتھ 19 سالہ ملزم گرفتار، پولیس کی شاندار کارروائی

ناندیڑ | نمائندہ: ناندیڑ کے ڈاکڑ بابا صاحب امبیڈکر چوک، سڈکو علاقہ میں واقع "شری سائی موٹرز” شو روم سے چوری ہوئی ہیرو پلس کمپنی کی نئی موٹر سائیکل کو ناندیڑ دیہی کرائم برانچ کی ٹیم نے چند گھنٹوں میں برآمد کرتے ہوئے 19 سالہ نوجوان روہن سریش بھولے (رہائشی: بلی رام پور، ضلع ناندیڑ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے قبضے سے تقریباً ₹65,000 مالیت کی موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہے۔
پولیس حکام کی نگرانی میں تیز رفتاری سے کارروائی
یہ کارروائی جناب ابیناش کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کی ہدایت پر "آپریشن فلش آؤٹ” مہم کے تحت انجام دی گئی۔
رہنمائی کرنے والے افسران: سورج گرو، ایڈیشنل ایس پی، ناندیڑ، کھنڈے راو دھڑنے، ایڈیشنل ایس پی، بھوکر، سوشیل کمار نائک، ڈی ایس پی، اتوارہ، اوم کانت چنچولکر، پولیس انسپکٹر، ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن
کارروائی میں شامل افسران و عملہ: پی ایس آئی گیانیشور ماٹواڑ، پولیس کانسٹیبل: کندرے (273)، پوار (389)، مانے (221)، آولے (703)، پچلنگ (599)، کلیانکر (946) — تمام ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن سے متعین
واردات کی تفصیل شکایت گزار: پریم سنگھ گووند سنگھ ٹھاکر (عمر 36)، منیجر، ساکن: ہنگولی گیٹ، ناندیڑ
واردات کا وقت: 16 مئی 2025 شام 7 بجے شو روم بند کرکے گھر گئے۔
17 مئی 2025 صبح 9:30 بجے واپس آئے تو دیکھا کہ اوپر کی منزل پر گاڑی لانے کے راستے کے دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا، اور ایک نئی ہیرو پلس موٹر سائیکل غائب تھی۔
موٹر سائیکل کی تفصیل: چیسس نمبر: MBLHAW477S5D06793، انجن نمبر: HA11FCS5D10378،اندازاً قیمت: ₹65,000
اس شکایت پر ایف آئی آر نمبر 475/2025، دفعات 305، 331(2)، 331(4) بھارتی نیائے سنہیتا 2023 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم گرفتار، چوری کا مال برآمد کرائم برانچ ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روہن سریش بھولے کو حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کیا اور چوری شدہ موٹر سائیکل اس کے قبضے سے برآمد کی گئی۔
پولیس ٹیم کی ستائش اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ و دیگر اعلیٰ افسران نے کرائم برانچ ٹیم کی تعریف کی ہے۔ مزید تفتیش پولیس اہلکار گُٹے (بیج نمبر 640) کر رہے ہیں۔
ناندیڑ دیہی پولیس کی اس بروقت کارروائی نے شہریوں میں اعتماد بحال کیا ہے اور یہ "آپریشن فلش آؤٹ” کی کامیابی کا ایک اور ثبوت ہے۔