شہر

ناو گھاٹ پل کی درستی اور سائیڈ بریکیٹس لگانے کا مطالبہ — حادثات میں اضافہ، میونسپل انتظامیہ کو میمورنڈم پیش

ناندیڑ (نمائندہ خصوصی):
علاقۂ ناو گھاٹ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ناو گھاٹ پل کی فوری مرمت کی جائے اور اس کے دونوں جانب سائیڈ بریکیٹس (محافظ ریلنگ) نصب کی جائیں، تاکہ روز بروز بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

مجلس کے سابق صدر سیّد معین کی ہدایت پر آج ایک وفد نے میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر گریش کدم سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس وفد میں محمد سہیل رمضانی عرف گڈّو، محمد اطہر ، مصیف پٹھان، بَلّو، عدنان، ارباز اور سیف الرحمٰن شامل تھے۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ ناو گھاٹ پل کے کناروں پر بریکیٹس یا حفاظتی باڑ نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں۔ گزشتہ روز ہی ایک بچے کے ندی میں گرنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جس نے عوام میں سخت غم و غصے کی پایہ جارہا ہے
وفد نے ایڈیشنل کمشنر سے مطالبہ کیا کہ پل کی فوری مرمت کی جائے اور سائیڈ بریکیٹس نصب کیے جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی ہو۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر میونسپل انتظامیہ نے اس معاملے میں جلد کارروائی نہیں کی تو عوام احتجاجی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر فوری عملی اقدام کرے گی تاکہ مزید سانحات سے بچا جا سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!