وارڈ نمبر 18 کے معروف سماجی کارکن سید فہیم کی آزاد پینل کو مکمل حمایت، پریس کانفرنس کے ذرے کیا اعلان

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر وارڈ نمبر 18 کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں علاقے کے مشہور و معروف سماجی کارکن سید فہیم نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آزاد پینل کے تمام امیدواران کو اپنی مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا۔ اس پریس کانفرنس میں آزاد پینل کے امیدواران سابق میئر ویلاس دھبالے، سابق چیئرمین غفار خان، یوتھ لیڈر بنٹی لانڈگے اور سید شازیب موجود تھے۔

سید فہیم نے کہا کہ آزاد پینل میں شامل یہ تمام شخصیات نہ صرف تجربہ کار ہیں بلکہ عوامی مسائل کو بخوبی سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ سید فہیم گزشتہ کئی برسوں سے وارڈ نمبر 18 کے مختلف علاقوں میں عوامی خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔ کھڑک پورہ، دولے شاہ رحمان نگر، تہورا باغ، سمیرہ باغ، پنچ شِیل نگر ، جی ایم کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے انہوں نے ذاتی خرچ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کلیکٹر دفتر میں بارہا نمائندگی کی اور مسائل کی
یکسوئی کی ہے۔سید فہیم اس بار خود بھی ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند تھے اور انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آفر بھی موصول ہوئی تھیں۔ تاہم آزاد پینل میں ان کے چچا زاد بھائی سید شازیب کے امیدوار کے طور پر شامل ہونے پر اور پینل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، اور علاقے کے سینئر و تجربہ کار سیاسی افراد کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ذاتی قربانی دیتے ہوئے آزاد
پینل کی حمایت کا فیصلہ کیا۔سید فہیم نے اپنے سینکڑوں کارکنان اور حامیوں سے بھی اپیل کی کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 18 سے آزاد پینل کو بھرپور تائید دیں اور تمام امیدواران کو کامیاب بنائیں۔اس پریس کانفرنس میں سید عثمان،سید عیسی،سماجی کارکن چاند کشش و دیگر افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔




