مہاراشٹرا
وحدت اسلامی کے زیرِ اہتمام چائلڈ ویلفیئر ریفارم ہوم میں پھلوں کی تقسیم


جلگاؤں۔(عقیل خان بیاولی)
7 نومبر بروز جمعہ وحدت اسلامی کی جانب سے شہر کے چائلڈ ویلفیئر ریفارم ہوم میں معصومین کو سماجی خدمت کے طور پر پھلوں کی تقسیم کی گئی تنظیم کی مقامی شاخ ہر ماہ مختلف سماجی خدمات کی ادائیگی پابندی سے انجام دے رہی ہے، اسی سلسلہ کی کڑی آج بچوں کو کیلے، موسمبی اور سیب وحدت اسلامی کے ضلعی صدر عتیق احمد اور صدر مقامی فاروق عثمان شیخ نے اپنے ہاتھوں سے تقسیم کئے۔اس موقع پر محکمہ چائلڈ ویلفیئر اینڈ ریفارم کا عملہ اور اساتذہ کرام موجود تھے۔موجود اساتذہ و عملہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرانے کی
غرض سے کُچھ کُتب بفرض مطالعہ تحفتاً پیش کی گئی ۔





