مراٹھوڑ ا

ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے ’پرائیڈ آف ہیومن رائٹس ڈیفینڈر ایوارڈ‘ کا اعلان؛   گبر ایکشن کمیٹی ریاستی صدر عبدالحفیظ علی کا اعزاز

10 دسمبر کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک حج ہاؤس میں منعقد ہوگا ایوارڈ پروگرام

چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) – انسانی حقوق کے تحفظ کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں گبّر ایکشن تنظیم کے ریاست مہاراشٹر صدر عبد الحفیظ علی کو باوقار ’پرائیڈ آف ہیومن رائٹس ڈیفینڈر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کی باضابطہ تصدیق ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے کی ہے۔

قومی صدر ڈاکٹر ایم۔ آر۔ انصاری (ایڈو.) کی طرف سے جاری توثیقی خط میں کہا گیا ہے کہ 10 دسمبر 2025 کو عالمی یومِ انسانی حقوق کے 77ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے VMP بھارت گورو ایوارڈ 2025 تقریب میں عبد الحفیظ علی کو یہ باوقار اعزاز پیش کیا جائے گا۔

یہ کونسل اقوام متحدہ (UNO) کی ECOSOC شاخ میں خصوصی مشاورتی درجے کی حامل ہے، ISO 9001:2015 سے تصدیق شدہ ہے، نیز نیتی آیوگ اور ورلڈ ایسوسی ایشن آف این جی اوز (امریکہ) سے وابستہ ایک نمایاں قومی ادارہ ہے۔ سماج کے پسماندہ، غریب، مظلوم اور کمزور طبقات کے حقوق کی آواز بلند کرنا اس تنظیم کا بنیادی مقصد ہے۔

تقریب میں صحافی، وکلا، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو بھی ان کی نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا جائے گا۔

مقامِ پروگرام: حج ہاؤس، کلیکٹر بنگلہ کے قریب
چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) – 431001
وقت: دوپہر 2:00 بجے تا رات 10:00 بجے

تنظیم کی جانب سے عبد الحفیظ علی کو مبارکباد پیش کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ میں ان کی خدمات کا اعتراف ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

ایوارڈ کے اعلان پر جن شخصیات نے مبارکباد پیش کی، ان میں شامل ہیں: گبر ایکشن کمیٹی کے قومی صدر مقصود انصاری، ولاس مگڑے،  سینئر صحافی عبدالقیوم ، عمران خان، حنیف بابو، حسن شاہ، اسماعیل راجا، پروین بورانڈے، وغیرہ احباب نے مبارکباد پیش کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!