ویژن اکیڈمی دیگلور ناکہ میں SSC 10th کے شاندار نتائج – %100 رزلٹ، نمایاں کامیابی پر طلباء کو تہنیت، خصوصی تقریب کا انعقاد

ناندیڑ: ویژن اکیڈمی DK کمپلیکس،دیگلور ناکہ کے طلباء نے اس سال SSC (10th) کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ اکیڈمی نے %100 نتائج حاصل کیے، جس پر ادارے کی جانب سے طلباء کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ویژن اکیڈمی کا ٹاپر طالبعلم نے %96.40 نمبرات حاصل کیے۔
90% سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے 5 طلباء شامل رہے۔
سائنس کے مضمون میں طلباء نے 100 میں سے 100 نمبر حاصل کیے۔
ریاضی میں 12 طلباء نے %90 سے زائد نمبرات حاصل کیے۔
اس زبردست کامیابی پر ادارے کی جانب سے طلباء کو مومنٹو اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں شامل تھے: محترمہ ہما خان (جونیئر انجینئر، Z.P ناندیڑ)
محمد انورالدین (پی ایچ ڈی اسکالر، SGGSIE&T)، محمد اظہرالدین (ماہر خطاطی)
طلباء نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور اس کامیابی میں اساتذہ کے کردار کو سراہا۔ آخر میں ویژن اکیڈمی کے ڈائریکٹر اسلم خان سر اور محمد توصیف سر نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب طلباء کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ محترمہ ہما خان خود بھی اسلم سر اور توصیف سر کی شاگرد رہ چکی ہیں۔ ویژن اکیڈمی میں جو اساتذہ تدریس پر مامور ہیں، ان کا 10 سال سے زائد کا تدریسی تجربہ ہے اور تمام اساتذہ نے انجینئرنگ میں ماسٹرزکیے ہوئے ہے۔
نئی بیچ کا آغاز 2 جون سے ہونے جا رہا ہے، جس میں 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے لیے داخلے جاری ہیں۔ ان شاء اللہ ویژن اکیڈمی اپنے تعلیمی معیار اور نتائج کی بلندیوں کو مزید فروغ دے گا۔تفصیلات کے لئے ان نمبر 9168599922, 8149595078 پر رابطہ کریں