شہر
ٹاسک کوچنگ کلاسز کے 10ویں جماعت کے شاندار نتائج، تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

ناندیڑ، ۱۴ مئی ۲۰۲۵ء – ٹاسک کوچنگ کلاسز نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی معیار کی دھاک بٹھا دی ہے۔ دسویں جماعت کے حالیہ نتائج میں ادارے کے طلبہ نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جس پر تمام اساتذہ، والدین اور انتظامیہ نے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
کوچنگ کے ڈائریکٹر محمد حمید سر ، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے کہا، "یہ نتائج محنت، لگن اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہیں۔ ہم تمام کامیاب طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔”
ٹاسک کوچنگ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ محنت، تجربہ اور رہنمائی کے امتزاج سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔