"ٹوپ برانڈ” کا شاندار افتتاح، عید اسپیشل اسٹاک دستیاب

حیدر باغ نگر پالیکا دواخانہ کے سامنے ، فوڈی ہوٹل کے قریب دیگلور ناکہ روڈ پر نئے ریڈیمیڈ کا شوروم “ٹوپ برانڈ” کا شاندار افتتاح معروف عالمِ دین مولانا عظیم رضوی کی دعا سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریبِ افتتاح میں کارپوریٹر مسعود احمد خان، رحیم احمد خان، سید شیر علی، محمد شکیل، ڈاکٹر رحمٰن صاحب، شعیب سر، انجینئر محمد یعقوب، محمد طاہر، ابرار دیشمکھ اور دیگر دوست احباب، سیاسی و سماجی شخصیات، ماموں جان اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ حاضرین نے ڈاکٹر ارشاد احمد اور قدیر احمد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
“ٹوپ برانڈ” میں جینٹس کے لیے تمام معروف اور برانڈیڈ ملبوسات مناسب اور واجبی داموں میں دستیاب ہیں، جن میں جینز پینٹ، ٹی شرٹس، شارٹس اور دیگر جدید فیشن کے کپڑے شامل ہیں۔ عید کے پیشِ نظر خصوصی اسٹاک بھی رکھا گیا ہے تاکہ خریداروں کو معیاری اور جدید لباس ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کیا جا سکے۔




