ٹیٹ مسئلہ کے ضمن میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی پیش رفت

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب کی صدارت میں ریاست مہاراشٹر کی مجلس عاملہ نے ٹیٹ کے تعلق سے ایک اہم میٹنگ 26/ اکتوبر 2025 کو، بستی نظام الدین نئی دہلی میں منعقد کی۔ اس موقع سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پورے ملک کے اساتذہ کو درپیش سنگین مسئلہ پر ہر سطح سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
اس اہم میٹنگ میں ریاستی کارگزار صدر جناب قاضی رئیس الدین صاحب، ریاستی خازن جناب سید ممتاز ہاشمی صاحب، ریاستی نائب صدر جناب پروفیسر امتیاز رفیق صاحب، ریاستی سیکریٹری جناب حاجی سلیم آلند صاحب، نیشنل سوشل میڈیا انچارج جناب محمد اسماعیل احمد صاحب، کے علاوہ دیگر ذمہداران جناب عرفان اللہ خان صاحب، جناب محمد جاوید صاحب، جناب سید غوث صاحب موجود تھے۔
اس سلسلے میں ریاستی صدر مہاراشٹر جناب عابد خان حمید خان نے بھارت کے وزیر تعلیم کو ای-میل کیا۔
اس میل کا متن سبھی اساتذہ کے لئے جاری کیا جائے گا اور وزیر تعلیم کو بھیجنے کی اپیل کی جائے گی۔
دوسرے دن بالخصوص کانگریس پارٹی ہیڈکواٹر جاکر موجود ذمہ داران سے تفصیل سے گفتگو کی گئی اور ایم پی جناب راہِل گاندھی کے نام ایک مہظر پیش کیا گیا۔ وہیں آل انڈیا کانگریس کے صدر جناب کھڑگے صاحب کے دفتر جاکر بھی مہظر دیا گیا۔ واضح ہو کہ ایم پی محترمہ اقرا حسن صاحبہ، سماج وادی کے صدر جناب اکھیلیش یادو صاحب اور دیگر کو بھی میمورنڈم دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کے قومی قانونی مشیر جناب وجیندر کاسانہ صاحب ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں ایک پٹیشن داخل کرنے کا طئے کیا گیا۔اس سلسلے میں قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب، ریاستی صدر مہاراشٹر جناب عابد خان حمید خان صاحب اور ریاستی میڈیا انچارج جانب محمد داؤد نے اپنے وکالت نامہ بھی پیش کر دیئے۔اب اس سلسلے میں دیگر ریاستوں بالخصوص مہاراشٹر میں ایک مہم چلاتے ہوئے وہ تمام اساتذہ جو اس موضوع پر متفق ہیں، سبھی کو اس پٹیشن میں شامل کیا جائے گا۔ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کیجانب سے اس سلسلے میں قومی سطح پر اور ریاستی سطح پر مسلسل جدوجہد جاری رہی گی۔




