پرابھگ نمبر 11 میں کانگریس کے نوجوان امیدواروں کی تاریخی ریلی، عوام کا زبردست جوش و خروش

پرابھگ نمبر 11 میں کانگریس پارٹی کے نوجوان امیدوار زرینہ بیگم محمد رفیق بگوان، خدیجہ بیگم غلام مصطفیٰ واجد انصاری، عبد الرحیم عبد الواحد پٹیل اور محمد عتیق شیخ معین کی قیادت میں آج ایک شاندار اور تاریخی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی نے پورے پرابھگ کا منظر بدل کر رکھ دیا، جہاں عوام کا سیلاب امڈ آیا اور ہر طرف کانگریس پارٹی اور نوجوان قیادت کے حق میں نعرے بازی گونجتی رہی۔

ریلی کے دوران مختلف مقامات پر عوام نے امیدواروں کا پُرجوش استقبال کیا اور پھولوں کی بارش کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔ بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عوام اب روایتی سیاست سے اکتاہٹ محسوس کر رہے ہیں اور نوجوان قیادت کو آگے لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ریلی کے دوران عوام میں زبردست جوش و خروش اور نیا ولولہ دیکھنے میں آیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاست میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے اور یہ تبدیلی صرف ایماندار، محنتی اور عوامی مسائل کو سمجھنے والے نوجوان نمائندوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ عوام نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی کے نوجوان امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر پرابھگ نمبر 11 میں ترقی اور انصاف کی نئی شروعات کی جائے گی۔
انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر خدمت انجام دیں گے اور کسی بھی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔
اس زبردست ریلی نے یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ پرابھگ نمبر 11 کی عوام اب تبدیلی کے موڈ میں ہے اور اس مرتبہ نوجوان قیادت کو موقع دے کر سیاست میں ایک نیا باب رقم کرنا چاہتی ہے۔




