شہر

پربھا گ نمبر7 میں کانگریس شہرصدرعبدالستار کا تہنیتی جلسہ

ناندیڑ:مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے ناندیڑ شہر کے سابق میئر عبدالستار کو کانگریس کمیٹی کا دوبارہ شہر صدر نامزد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پربھاگ نمبر 7؍ مخدوم نگر محلہ میں عبدالستار کا ایک تہنیتی جلسہ گزشتہ شب منعقد ہوا تھا جس کی صدارت سابق ڈپٹی میئر شفیع احمد قریشی نے فرمائی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ضلع صدر راجیش پائوڑے، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، آنند چوہان، شمیم عبداللہ، پارٹی کے سینئر لیڈر سریش گائیکواڑ، اقلیتی شعبہ کے شہر صدر عزیز قریشی ، سابق کارپوریٹر عبدالعلیم خان،

یوتھ لیڈر منیش کامبڑے، سابق کارپوریٹر منا عباس حسین، شیخ حبیب باوزیر، سید شعیب حسین،منا کھوکے والے، ایڈوکیٹ شہباز،محمد زبیر سر، کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سید ریحان، شیخ مختار ، بابو انعامدار، مرز ا یوسف بیگ، سمیع لالہ، شیخ سلیم و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر دوبارہ منتخب شہر صدر عبدالستار کی کثرت سے گلپوشی کی گئی۔ پروگرا م کے آرگنائزر منتجب الدین سابق کارپوریٹر نے بیان کرتے ہوئے ان کے ذریعہ اس پربھاگ میں کئے گئے کاموں پر روشنی ڈالی۔ ضلع صدر راجیش پائوڑے نے اپنے خطاب میں کہا کے کانگریس پارٹی کے لیے ضلع بھر میں ماحول سازگار ہے۔

بڑے پیمانے پر خواہشمند امیدوار کانگریس پارٹی کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔ سینئر لیڈر سریش گائیکواڑ نے اپنے خطاب میں کہا کے آج ملک کے حالات میں دلت اور مسلم طبقہ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دلت اور مسلم سماج کو متحد ہو کر کانگریس کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ کانگریس کے ضلع صدر عبدالستار نے اپنے خطاب میں کہا کے کانگریس پارٹی تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلتی آرہی ہے۔ پارٹی کے قومی لیڈر راہول گاندھی آج ملک بھر میں بد عنوانیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ عبدالستار نے کہا کے اس بار بھی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کو ہی اکثریت ملے

گی۔ صدر جلسہ شفیع احمد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کے آئندہ الیکشن میں سیکولر عوام کو چاہے کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹوں کی تقسیم ہونے نہ دیں۔ بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے لیے ووٹوں کی تقسیم روکنا بھی ضروری ہے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ظہیر الدین بابر نے انجام دیئے اور اختتام پر سابق کارپوریٹر عبدالعلیم خان نہ شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!