ایجوکشن

پروفیسر ڈاکٹر شیخ عرفان بشیر کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں قومی اعزاز ہورائزن فاؤنڈیشن نے پیش کی تہنیت۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
علاقہ خاندیش کے ممتاز تعلیمی ادارے، ایچ جے تھم ڈگری کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر شیخ عرفان بشیر کو دہلی کے ادارہ کی جانب سے ناسک شہر میں ان کی نمایاں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں قومی سطح کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی علمی تحقیق، طلباء کی رہنمائی، اور جغرافیہ کے مضمون میں نمایاں خدمات پر مبنی ہے۔ڈاکٹر عرفان بشیر نہ صرف کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاؤں کے مختلف تحقیقی سیمینارز میں تحقیقی مقالے پیش کرتے رہتے ہیں، بلکہ اپنے طلبہ کو علمی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

 

ان کی تعلیمی کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے انہیں ناسک شہر میں منعقدہ شاندار تقریب میں مومینٹو اور مڈل پیش کیا گیا۔اس موقع پر تعلیمی علمی ادبی سماجی سیاسی شعبہ جات کی اہم شخصیات موجود تھی۔ اس اعزاز کے ملنے پر ہورائزن فاؤنڈیشن جلگاؤں نے بھی انہیں تہنیت پیش کی اس موقع پر ۔ضیاء باغبان، مشتاق بہشتی، عقیل خان بیاولی، عین الدین شیخ اسلم کھاٹک، عاصم خان موجود تھے۔ اس اعزاز کی خوشخبری ضلع کے تعلیمی حلقوں میں بڑے جوش و خروش سے سنی جا رہی ہے اور ان کی خدمات کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!