پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل قومی سطح کے "آدرش شکشک ایوارڈ” سے سرفراز

جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون، جلگاؤں کے علم حیوانیات شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل کو "قومی سطح کے آدرش شکشک ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز راج نندنی بہو اُدیشیہ سنستھا، جلگاؤں کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس پُروقار تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں رویندر بھائیہ پاٹل، پروفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار للوانی، شالیگرام مالکر (صدر، کرشی اتپن بازار سمیتی، ) اور ڈاکٹر مناف شیخ (ڈپٹی رجسٹرار، امتحانی شعبہ، کویتری بہنابائی چودھری نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی، ) شامل تھے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل کو سپاس نامہ اور یادگار نشان پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر یوسف پٹیل نہ صرف طلبہ کے محبوب اُستاد ہیں بلکہ ایک فعال سماجی خدمت گزار بھی ہیں۔ وہ طلبہ کو تعلیم سے متعلق رہنمائی فراہم کرکے اُن کی زندگی کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ آج اُن کے کئی شاگرد مختلف میدانوں میں نمایاں مقام پر فائض ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اُن کے کئی سابق طلبہ آج اسی کالج میں ان کے شانہ با شانہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس نمایاں کامیابی پر سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم
سالار، پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ، اعجاز ملک، سمیت تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملے نے موصوف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب میں راج نندنی بہو اُدیشی سنستھا کے سیکریٹری گیانیشور، کالج کے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، اشفاق پٹھان، ڈاکٹر عرفان شیخ، پروفیسر ڈاکٹر امین قاضی، پروفیسر فرحان شیخ سمیت دیگر معزز شخصیات شریک تھی۔
اس اعزاز سے جلگاؤں ضلع بھر میں فخر اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔




