جرائم

پولیس پر فائرنگ کی کوشش کرنے والا خطرناک ملزم فائرنگ میں زخمی، 1.05 لاکھ روپے کا مال ضبط

ناندیڑ، 4 جون 2025 – ناندیڑ دیہی پولیس نے ایک خطرناک اور فرار ملزم کو خود پر فائرنگ کی کوشش کے بعد جوابی کارروائی میں زخمی کر کے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے دیسی پستول اور موٹر سائیکل سمیت تقریباً 1.05 لاکھ روپے کا مال ضبط کیا ہے۔

یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار، ایڈیشنل ایس پی جناب سورج گُرو، ایڈیشنل ایس پی بھوکر جناب کھنڈے راو دھارنے اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر جناب سشیل کمار نائک کی ہدایت پر کی گئی۔

گرفتار ملزم کا نام: پربھاکر شنکر راو ہمبرڈے، رہائشی: وشنوپوری، ضلع ناندیڑ

ضبط شدہ مال: دیسی پستول – تخمینہ قیمت ₹25,000/- پلسر موٹر سائیکل (MH-26-BK-4386) – قیمت ₹80,000/- کل مالیت: ₹1,05,000/-

"آپریشن فلیش آؤٹ” کے تحت ضلع میں درج جرائم کے مطلوبہ فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام پولیس تھانوں کو ہدایات دی گئی تھیں۔ اسی کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جناب اوم کانت چنچولکر کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم پربھاکر ہمبرڈے اپنے پاس غیر قانونی دیسی پستول رکھ کر وشنوپوری علاقے میں گھوم رہا ہے۔

اطلاع پر انسپکٹر چنچولکر، سب انسپکٹر گیانیشور مٹواڑ اور ان کی ٹیم نے ملزم کا پیچھا کیا۔ پنگری روڈ پر ملزم کو پولیس دیکھ کر اس نے اپنی دیسی پستول نکال کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھٹنے کے نیچے گولی مار کر اسے زخمی حالت میں قابو میں لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر وشنوپوری سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔ معاون پولیس انسپکٹر جناب کامبلے نے موقع پر پنچنامہ کیا اور فورنسک ٹیم کو طلب کر کے قانونی کارروائی شروع کی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی اسلحہ اپنے قبضے میں نہ رکھے، نہ ہی سوشل میڈیا جیسے انسٹاگرام وغیرہ پر ایسے ہتھیاروں کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلائے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

افسران کی ستائش: اس کارروائی میں حصہ لینے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے دل کھول کر ستائش کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!