عالمی
پوپ لیو کی غزہ میں جنگ بندی کی اپیل، بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس
والدین کی آہ و زاری آسمان تک پہنچ رہی ہے: پوپ

(بشکریہ ویٹیکن سٹی – ایجنسیاں)
پوپ لیو نے بدھ کے روز غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل اور حماس سے بین الاقوامی انسانی قانون کا "مکمل احترام” کرنے کی اپیل کی۔
پوپ نے سینٹ پیٹرز سکوائر میں ہفتہ وار تقریب کے دوران کہا، "غزہ کی پٹی میں ان والدین کی شدید آہ و زاری آسمان تک پہنچ رہی ہے جو اپنے مردہ بچوں کی میتوں کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔”
پوپ نے کہا، "اس کے ذمہ داروں سے میں دوبارہ اپیل کرتا ہوں: لڑائی بند کر دیں، تمام قیدیوں کو آزاد کر دیں۔ انسانی قانون کا مکمل احترام کریں۔”
آنجہانی پوپ فرانسس کی جگہ آٹھ مئی کو منتخب ہونے والے لیو نے یوکرین میں بھی جنگ کے خاتمے کی اپیل کی۔