اسلامی

‘پڑوسیوں کے حقوق’

20نومبر 2025 (پریس ریلیز) پر جماعت اسلامی ہند نے دس روزہ ملک گیر مہم کا کیا آغاز
نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت الله حسینی نے’ پڑوسیوں کے حقوق’ عنوان پر ملک گیر پیمانے پر دس روزہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ’مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ ‘ کے نعرے کے تحت21 نومبر سے 30 نومبر تک دس روزروز کے لیے پورے ملک میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ حسنِ سلوک، خیرخواہی اور پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا اور سماجی رشتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں امیرِ جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ اسلام پڑوسیوں کے حقوق کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے اور اسے ایک پُرامن و ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم نے واضح طور پر مومنین کو حکم دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے قریبی ہمسایوں بلکہ اپنے پہلو کے ساتھیوں جیسے ہمکاروں، ہم سفر حتیٰ کہ سڑک پر چلنے والوں کے ساتھ بھی حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہمارا مقصد مسلمانوں کو ان اہم تعلیمات کی یاد دہانی کرانا اور انہیں ایک مثالی ہمسایہ بننے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ وسیع تر معاشرے کے سامنے اسلام کا حقیقی اور خوبصورت چہرہ پیش کرسکیں۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو اچھے تعلقاتِ ہمسایگی کی بنیاد پر قائم ہو ، وہ خود بخود ایک مثالی معاشرہ بن جاتا ہے۔ جب لوگ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ نرمی، درگزر اور انصاف سے پیش آتے ہیں تو یہ رویہ پورے سماج میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مہم نہ صرف پڑوسیوں کے درمیان تنازعات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ اسلامی اقدارِ ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کا ایک مضبوط پیغام بھی دے گی۔

اس موقع پر ’ ہم سایوں کے حقوق کی مہم ‘ کے قومی کنوینر محمد احمد نے وضاحت کی کہ یہ مہم شہری زندگی میں پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریاں ، ان کی تنہائی اور ہمسایہ داری کے رشتوں کی کمزوری کے تناظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مہم کے مقاصد میں باہمی ہمدردی، تعاون، صفائی اور ٹریفک نظم و ضبط کو اسلامی ذمہ داری کے حصے کے طور پر فروغ دینا شامل ہے۔محمد احمد نے کہا کہ مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں مختلف مذاہب کے ہمسایوں سے ملاقاتیں، چائے کی محفلیں، خواتین اور نوجوانوں کے

لیے خصوصی پروگرام، صفائی مہمات، ٹرافک بیداری ریلیاں اور ثقافتی مقابلے شامل ہیں۔ اس مہم کے دوران غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں سے تعلقات بہتر بنانے، مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اسلام کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مہم کے دوران ’ اپنے ہمسایہ کو جانیے ‘ جیسی سرگرمیاں، محلوں میں ثقافتی اجتماعات اور فالو اپ کے لیے مقامی کمیٹیوں کی تشکیل بھی کی جائے گی تاکہ یہ تعلقات مہم کے بعد بھی برقرار رہیں۔

جاری کردہ:
سلمان احمد
قومی سکریٹری، شعبۂ میڈیا، مرکز جماعت اسلامی ہند
پتہ: D-321، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی – 110025
موبائل: 7290010191

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!