شہر
پکیزہ نگرعیدگاہ کے قریب دیگلور ناکہ علاقے میں نئی پانی ٹنکی کا کام شروع

ناندیڑ 29 مئی ( نمائندہ ) پکیزہ نگر عیدگاہ کے قریب دیگلور ناکہ علاقے میں نئی پانی ٹنکی کا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے اس علاقے کے لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب اس منصوبے کے تحت نئی پانی کی ٹنکی بننے سے یہاں کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔
اس علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ آخرکار ان کی برسوں پرانی مشکل کا حل نکالا گیا۔ اس نئی پانی ٹنکی کے مکمل ہونے کے بعد علاقے کے ہزاروں رہائشیوں کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔