مہاراشٹرا

چاند تارہ اردو اسکول شولاپورمیں طالب علموں کو کتابوں اور یونیفارم دے کراستقبال۔

شولاپور (اقبال باغبان)  :  نئے تعلیمی سال کی ابتداء پر چاند تارہ اردو پرائمری اسکول میں شہر کی معروف تعلیمی اور سماجی شخصیت، نورسوشل ویلفیر چیریٹیپل ٹرسٹ شولاپورکے صدر محترم نظیر منشی، صدرشعبہ اُردو سوشل کالج محترم پروفیسرمحمد شفیع چوبدار، معروف صحافی اقبال باغبان کے دست مبارک سے معصوم طالب علموں کی کتابیں تقسیم کی گئی اور اسکول کی جانب سے مفت یونیفام بھی دیا گیا۔ تمام طالب علموں کو مہمانان کے دست مبارک سے گلاب کا پھول دے کر سالِ نو میں طالبوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولِ ہٰذا کے سابق طالب علم جنہوں نے امسال دیگر اسکولوں سے ایس۔ایس۔ سی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ان کا ٹرامی اور گل دے کر تہنیت دی گئی۔ تمام طالب علوں کو مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اس پروگرام کی صدرات ادارے کے ٹرسٹی محترم بشیر باغبان نے کی۔ اسکول کا تعارف صدرمدرسہ غزالہ سوداگر نے کی۔  شیخ عمر اِمام نے نہا خوش الحانی سے تلاوت قرآن کی۔  شیخ شافعہ کوثر نے پروگرام کی غرض و غائت بیان کرتے ہوئے تحریک صدرات پیش کی۔ مجاور آفرین نے تائید کی، پٹیل اشرف سر نے  صدرِ جلسہ اور مہمانان کا تعارف کیا پروگرام کی نظامت شیخ شافعہ کوثر نےکی اور رسم شکریہ پٹیل اشرف نے ادا کیا۔ اس پُر رونق جلسے میں چاند تارہ اسکول کے جماعت اول تا نہم کے طا لب علموں کے علاوہ سابق طلبہ و طا لبات اور سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کامیاب بنانے میں تمام اساتدہ نے محنت کی۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!