جرائم

“چوری کا مجرم چند گھنٹوں میں گرفتار – اتوارہ کرائم برانچ کی شاندار کارروائی، مکمل مال مسروقہ برآمد”

ناندیڑ (11 جون 2025): ناندیڑ کے اتوارہ پولیس اسٹیشن کے تحت کام کرنے والی کرائم برانچ کی ٹیم نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے صرف چند گھنٹوں میں چوری کا جرم حل کر کے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مکمل مالِ مسروقہ، جس کی مالیت 1,65,000/- روپے ہے، برآمد کر لی ہے۔

یہ کارروائی ابیناش کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ،خندیراؤ دھارنے، ایڈیشنل ایس پی، بھوکر، سورج گُرو، ایڈیشنل ایس پی، ناندیڑ اورسوشیل کمار نائیک، سب ڈویژنل پولیس آفیسر، اتوارہ کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔

کارروائی کرنے والے پولیس اہلکار: رانجیت بھویٹے (پولیس انسپکٹر، اتوارہ)، رمییش گائیکواڑ (سب انسپکٹر، کرائم برانچ)، پولیس اہلکار: ایکناتھ موکالے، موہن ہاکے، لکشمن داسرور، دھیرج کمار کومل وار، نظرے اعظم دیشمکھ، ریونناتھ کورنولے، اسرائیل شیخ (تمام اہلکار پولیس اسٹیشن اتوارہ، ناندیڑ میں تعینات ہیں)

11 جون 2025 کو شکایت کردہ محمد مدثر انصاری (رہائشی: اسلام پورہ، ناندیڑ) نے اتوارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 10 جون کی رات تقریباً 10:30 بجے وہ اپنی بیوی پروین انصاری کے ساتھ آٹو رکشہ میں ہلال نگر سے اسلام پورہ جا رہا تھا ۔ سفر کے دوران کسی نامعلوم چور نے ان کی بیوی کے پرس سے درج ذیل قیمتی سامان چوری کر لیا:

چوری شدہ سامان: سونے کا نیکلس — تقریباً 5 گرام، قیمت: 48,000/- سونے کے جھمکے — تقریباً 10 گرام، قیمت:96,000/- نقد رقم — 21,000/-کل مالیت: 1,65,000/-

ملزم کی شناخت: ظفر خان ولد احمد خان عمر: 32 سال پیشہ: آٹو رکشہ ڈرائیور، اقبال نگر، دیگلور ناکہ، ناندیڑ
پولیس انسپکٹر رانجیت بھویٹے کی قیادت میں، سب انسپکٹر رمییش گائیکواڑ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر خان کو حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کیا اور اس کے قبضے سے مکمل مالِ مسروقہ — سونے کے زیورات اور نقد رقم — برآمد کی گئی۔

اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے اتوارہ کرائم برانچ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!