چوپالہ سے پہلوان ٹی ہاؤس کے درمیان ڈرینج لائن اور سڑک کے بوگس کام سے شہری پریشانی کا شکار – میونسپل کارپوریشن سے توجہ کا مطالبہ

ناندیڑ، 21 مئی 2025: چوپالہ اور پہلوان ٹی ہاؤس کے درمیان نئے ڈرینیج اور سڑک کا کام تقریباً دو ماہ قبل مکمل ہوا تھا۔ تاہم اس کام کے انتہائی ناقص معیار کی وجہ سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مین روڈ پر چیمبر بہہ رہا ہے جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
علاقہ لوگوں کے مطابق ٹھیکیدار نے محض رسمی طور پر بوگس کام کروا کر لاکھوں روپے ضائع کر دیے۔ سڑک پر چیمبر کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک میں خلل پڑرہا ہے، شہریوں کو روزانہ کی مشکلات برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ چیمبر کے پانی سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور بہت سے لوگوں نے علاقے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔
مشتعل شہریوں نے کہا کہ “کام ہو گیا ہے، لیکن صرف نام کا۔ ہمیں روزانہ کی مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ یہ کام نئے سرے سے اور مناسب طریقے سے ہونا چاہیے”۔
شہریوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ اس بوگس کام کی انکوائری کی جائے، قصوروار ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور سڑک اور نکاسی آب کا کام دوبارہ معیاری طریقے سے کروایا جائے۔ توقع ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن اس معاملے پر فوری توجہ دے اور شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کر