مہاراشٹرا

چھپر بند مسلم شاہ فقیر سماج فلاحی منڈل کا ریاستی اجلاس جلگاؤں میں شایانِ شان انعقاد

— "نئے عہدیداران کی تقرری، تنظیمی استحکام اور سماجی ترقی کے جامع منصوبے زیرِ بحث".

 

جَلگاؤں (شاہ اعجاز گلاب)
چھپر بند مسلم شاہ فقیر سماج فلاحی منڈل کا ریاستی سطح کا نہایت اہم اور تاریخی اجلاس جلگاؤں (خاندیش) میں قومی صدر اجمل شاہ کی صدارت میں پُرجوش اور وقار آفریں ماحول میں منعقد ہوا۔ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں نمائندگان کی شرکت نے اس بات پر مہر ثبت کی کہ سماج اپنی اجتماعی قوت، اتحاد اور بیداری کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

اجلاس کا آغاز تنظیم کے بنیادی مشن، مستقبل کی حکمتِ عملی اور سماجی اصلاح کے اہداف پر سیر حاصل گفتگو سے ہوا۔ برادری میں تعلیمی بیداری، تنظیمی وسعت، نوجوانوں کی خود کفالت خواتین کی بااختیاری اور مختلف سماجی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نئے عہدیداران کی تقرری — تنظیم میں تازہ روح کی معنوی شمولیت۔قومی صدر اجمل شاہ نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط تر بنانے کے مقصد سے مختلف شعبہ جات کے لیے نئے عہدیداران کا اعلان کیا۔ تقرری نامے پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا:“نئے عہدیداران تنظیم میں نئی توانائی، بہتر پالیسیوں اور مضبوط عزم کے ساتھ سماجی خدمات کا نیا باب رقم کریں گے۔

”الحاج مختار شاہ — مہاراشٹر صوبہ صدر؛دھولیہ کے سینئر سماجی رہنما الحاج مختار شاہ کو مہاراشٹر صدر مقرر کیا گیا۔ریاست بھر میں تنظیم کی توسیع، فلاحی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ اور اراکین کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔الحاج یونس شاہ — ناسک ڈویژن صدر؛ ناسک ڈویژن میں تنظیم کو فعال بنانے اور نوجوانوں میں تنظیمی شعور بیدار کرنے کا اہم فریضہ انہیں سپرد کیا گیا ہے۔اسد علی عثمان علی شاہ — امراوتی ڈویژن صدر؛تعلیم، صحت اور سماجی اصلاح کے وسیع تجربے کے پیشِ نظر ودربھ خطے کی نمائندگی کے ساتھ انہیں ڈویژن صدر کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اعجاز شاہ گلاب شاہ ؛میڈیا ہیڈ؛تنظیم کی سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنے، میڈیا حکمتِ عملی، پریس ریلیز اور عوامی رابطہ مہمات کی نگرانی کے لیے انہیں میڈیا ہیڈ مقرر کیا گیا۔

اجلاس کے اہم نکات ؛ فلاحی روڈ میپ کی تشکیل؛اجلاس میں برادری کی مجموعی ترقی و فلاح سے متعلق کئی اہم موضوعات پر غور کیا گیا، جن میں شامل ہیں:پسماندہ طبقات کے لیے رہنمائی و آگاہی مہم؛نوجوانوں میں تعلیم، اسکیل ڈیولپمنٹ اور کیریئر گائیڈنس پروگرام؛برادری میں اتحاد، تعاون اور ترقی کے خصوصی منصوبے.شاہ چھپر بند ویمکت جاتی کے کاسٹ سرٹیفکیٹ و ویلیڈیٹی کے مسائل کے حل کے مؤثر اقدامات خواتین کے لیے با اختیاری خود کفیلی اور سماجی تربیت کے پروگرام۔ اجمل شاہ نے کہا کہ تنظیم کا مقصد صرف ڈھانچے کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ سماج کے ہر فرد تک بیداری، رہنمائی اور مدد پہنچانا ہے۔ انہوں نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے تنظیم کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کی اپیل کی۔

اجلاس پُرجوش نعروں، عزم و ہمت کے اظہار اور مستقبل کی امیدوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔
نمائندوں نے یک‌ زبان ہوکر تنظیم کے مشن کے تئیں اپنی وفاداری، یکجہتی اور سماج کے روشن مستقبل کے لیے مضبوط عزم کا اعلان کیا۔یہ اجلاس سماج کے لیے ایک نئے سفر، نئی توانائی اور مضبوط اجتماعی شعور کی علامت ثابت ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!