ایجوکشن

"ڈاکٹر انیل دیشمکھ صوبائی سکریٹری، ایڈووکیٹ سبھاش تائیڈے ضلع صدر مقرر”

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی):
اکھیل بھارتیہ گراہک پنچایت کے صوبائی صدر جناب بالاصاحب آؤٹی کی منظوری کے بعد جلگاؤں ضلع کی نئی عاملہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انیل دیشمکھ کو مہاراشٹر کا صوبائی سکریٹری مقرر کیا گیا، جبکہ ایڈووکیٹ سبھاش تائیڈے کو ضلع صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ڈاکٹر دیشمکھ کو ضلع کا سرپرست بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ضلعی عاملہ میں ستیش دیشمکھ اور دنیش تائیڈے نائب صدور رمیش سونونے ضلع سکریٹری، مقصود بھائی بوہری معاون سکریٹری ایڈووکیٹ کلپنا ٹیمبانی خزانچی مقرر کی گئیں۔ خواتین شعبہ میں نرملا دیشمکھ ضلع خواتین سربراہ اور شوبھا تائیڈے معاون مقرر ہوئیں۔ جلگاؤں میٹروپولیٹن عاملہ میں ایڈووکیٹ دیویندر جادھو صدر، منوج بھانڈارکر نائب صدر، ایڈووکیٹ سیما جادھو سکریٹری اور ودیا راجپوت پاٹل خواتین سربراہ مقرر کی گئیں۔

تنظیم کے مختلف شعبہ جات میں بال کرشن وانی (نشر و اشاعت)، گریش دوسانے, ایڈووکیٹ سپنل پاٹل (قانونی)، شرد گیتے (آئی ٹی) اور دنیش پاٹل کو ذمہ داریاں دی گئیں۔ ضلع کی تمام تعلقہ عاملاؤں کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دیگر تعلقہ عاملاؤں کو تین سال کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ نئی عاملہ سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور تنظیمی استحکام میں مؤثر کردار کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!