Uncategorized

ڈاکٹر نُورالدین مُلّا   "سوریہ بھان رامٹیکے قومی اعزاز” سے سرفراز ،قومی یکجہتی، صحافت و خدمتِ خلق کے روشن مینار کو ۱۰۵واں اعزاز

.*
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
سماجی خدمت، تعلیم اور صحافت کے میدان میں گراں قدر اور مسلسل خدمات انجام دینے والے، تعلقہ ارنڈول کے قصبہ کاسودہ سے تعلق رکھنے والے معزز صحافی، مصنف اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر نُورالدین مُلّا کو ناگپور کی معروف سماجی تنظیم "ایکتا فاؤنڈیشن” کی جانب سے "سوریہ بھان ھان رامٹیکے قومی اعزاز 2025” سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی زندگی بھر کی عوامی و تعلیمی خدمات کا ۱۰۵واں باوقار قومی اعتراف ہے۔ ڈاکٹر مُلّا جی نے اپنی تحریکی زندگی کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد، قومی یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی رشتوں کی مضبوطی کے لیے بےشمار عملی اور تعمیری اقدامات کیے۔ انہوں نے معذور افراد، بزرگوں اور بیواؤں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچانے میں نہ
صرف رہنمائی کی بلکہ ان کے حقوق کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر مؤثر کوششیں کیں۔
ان کی انتھک محنت سے کاسودہ میں ایم پی فنڈ کے تحت قبرستان کی  دیوار تعمیر ہوئی، جو ایک دیرینہ سماجی مسئلے کا حل ثابت ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے ابتدائی اردو اسکولوں کو منظم طور پر چار حصوں میں تقسیم کر کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو وسعت دی، جس کے نتیجے میں جماعتوں اور اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہوا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کا بہتر ماحول فراہم کیا جا سکا۔ اس اقدام کو مقامی تعلیمی ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔
علاوہ ازیں، مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش، عید میلاد النبی ﷺ اور محرم کے موقع پر سبیل جیسے روحانی و سماجی پروگراموں کے ذریعے انہوں نے امن، اخوت، رواداری اور صبر و تحمل کے پیغام کو معاشرے میں راسخ کیا۔ ان کی صحافتی خدمات بھی ناقابلِ فراموش ہیں، جن کے ذریعے انہوں نے سماجی مسائل پر قلم اٹھایا، شعور اجاگر کیا اور مثبت سوچ کو فروغ دیا۔
ڈاکٹر نُورالدین مُلّا کو ملنے والا یہ قومی اعزاز صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے تمام سماجی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کے اس اعترافِ خدمات پر سماج کے ہر طبقے کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!