مہاراشٹرا

ڈاکٹر وقار شیخ این موکٹو کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے علم سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ کو NMUCTO (نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی کالج ٹیچرز آرگنائزیشن) کے نائب صدر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر تنظیم کے سینئر رہنما پروفیسر ڈاکٹر سنجو دادا سونوانے، پرنسپل ڈاکٹر انیل پاٹل، پرنسپل کے جی کولہے، پروفیسر ڈاکٹر اے ڈی گوسوامی، نیز بہنابائی چودھری نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی کے معزز مینیجنگ کونسل ممبر پروفیسر ڈاکٹر سریکھا پالوے، پروفیسر ڈاکٹر نتن باوسکر، اور پروفیسر

ڈاکٹر اجے پاٹل نے ڈاکٹر وقار شیخ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔موصوف کے اس انتخاب پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے اور ان کی قیادت سے تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلیوں کی امید کی جا رہی ہے۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار اور انتظامیہ کے عہدیداران و اراکین کے ہمراہ پرنسپل ڈاکٹر چاند خان ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان ، اشفاق پٹھان ، پربھاکر گانگوے ، ڈاکٹر راجو گورے ،نے دلی مبارکباد پیش کی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!