ضلع

کانپور واقعہ کے خلاف دھرم آباد میں احتجاجی ریلی

دھرم آباد (نامہ نگار): نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف 20 ستمبر کو دھرم آباد شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں “I Love Muhammad ﷺ” کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ بیان دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی حال میں برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ایسے واقعات سے کروڑوں مسلمانوں کے دل مجروح ہوتے ہیں اور ملک کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ریلی میں مختلف تنظیموں کے قائدین، سماجی کارکنان اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ سبھی نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!