شہر
کانگریس کی جانب سے حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش

ناندیڑ۔ ۱۳جون ( نامہ نگار ):احمد آباد شہر میں گزشتہ کل احمد آباد سے لندن جارہا ائیر انڈیا کا ہوائی جہاز حادثہ کا شکار ہو کر ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹیل بلڈنگ پر گر پڑا ۔ اس حادثہ میں جہاز میں موجود 241 افراد اور ہاسٹیل کے کچھ طلباء کی مو ت ہوگئی۔اس حادثہ کے بعد ریاستی کانگریس کمیٹی نے تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مشعل ریلی بھی ملتوئی کر دی تھی ۔
آج کانگریس کمیٹی آفس نیا مونڈھا ناندیڑ میں آج حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دو منٹ خاموش ٹہر کر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویند رچوہان، ضلع صدر بیٹ موگرے کر، شہر صدر عبدالستار، مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، سریش گائیکواڑ، راجیش پائوڑے ، سنجئے بیڑگے، آنند چوہان، مہیش دیشمکھ، منتجب الدین، بالاجی گاڑے، وٹھل پائوڑے، ستیش دیشمکھ، منا عباس حسین ، بالاجی چوہان ، عبدالعزیز قریشی، ستیہ پال ساونت، سریش ہٹکر، رحیم احمد خان، ڈاکٹر ریکھا چوہان، ڈاکٹر کرونا جمداڑے ، باپو پاٹل ، گگن یادو، دیپک سنگھ حضوریا، شیخ مختار، شیخ اظہر ، ادھو لانڈگے، اظہر قریشی و دیگر موجود تھے۔