قومی

کرناٹک کے وزیر کا سخت ردعمل: پاکستان کے خلاف کارروائی کی حمایت، مرکزی حکومت سے مطالبہ

حیدرآباد ۔ 4 مئی / کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس واقعہ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے تناظر میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں اور سرحدی حالات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں۔

اس دوران کرناٹک کے وزیر برائے ہاؤزنگ و اقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز سے سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف لڑنے کے لیے خود تیار ہیں اور مرکز اگر اجازت دے تو وہ سرحد پر خدمات انجام دینے کے لیے حاضر ہیں۔

ضمیراحمد خان نے کہا: "ہم ہندوستانی ہیں، پاکستان ہمارا دشمن ملک ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم ملک کی سالمیت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔” انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدام کی وکالت کی اور وزیراعظم نریندر مودی و وزیرداخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کریں۔

انہوں نے پہلگام میں پیش آئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جس پر پورا ملک سوگوار ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!