’’کنگ‘‘ کیلئے شاہ رخ خان تیار، نیا لُک انٹرنیٹ پر وائرل، مداح پُر جوش

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کے لیے بالکل تیار ہیں۔ شاہ رخ خان کا نیا لُک انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان کو سفید بنیان، سیاہ چشمے اور سرمئی ٹوپی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ہاتھوں پر ٹیٹوز بھی نمایاں ہیں، جو ان کے پٹھان کے انداز کی یاد دلاتے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل
شاہ رخ خان کے اس نئے روپ پر مداحوں کا جوش دیدنی ہے۔ ایک جانب مداح ان کے انداز کی بھرپور تعریف کررہے ہیں، تو دوسری طرف کچھ لوگوں نے ان کا موازنہ سلمان خان سے کرنا شروع کردیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ہر فلم کے لیے اپنا نیا روپ تیار کرتے ہیں، جبکہ سلمان خان برسوں سے ایک ہی لُک میں نظر آتے ہیں۔
فلم ’’کنگ‘‘ کا مرکزی پلاٹ
ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم ’’کنگ‘‘ ایک زبردست گینگسٹر ڈرامہ ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی صاحبزادی سہانا خان، دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، جے دیپ اہلاوت، جیکی شروف اور ابھے ورما اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
ریلیز کا انتظار
یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی اور مداحوں کو اب سے ہی اس کا بے چینی سے انتظار ہے۔ شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کے لیے یہ خبر یقیناً باعثِ خوشی ہے۔