شہر

کھڑکپورہ تا بس اسٹینڈ سڑک پر جان لیوا موڑ، مل کارنر کی دیوارسے پانی کے وال کاچمبرحادثات کودعوت

ناندیڑ: (منور خان) 25 جنوری 2026ء کھڑکپورہ سے مرکزی بس اسٹینڈ کی جانب جانے والے مرکزی راستے پر مل کارنر کے قریب واقع پینے کے پانی کے وال کی دیوار گاڑی چلانے والوں کے لیے شدید خطرے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ اس مقام پر سڑک پر تیز موڑ ہے اور عین موڑ کے اختتام پر دیوار ہونے کی وجہ سے حادثات کے امکانات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

اس راستے سے روزانہ بڑی تعداد میں چار پہیہ گاڑیاں، دو پہیہ سوار، آٹو رکشہ اور پیدل چلنے والے شہری آمد و رفت کرتے ہیں۔ تاہم سڑک کی خستہ حالت کے باعث گاڑیوں پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی مرتبہ اچانک بریک لگانے کی نوبت آتی ہے، جس سے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ٹکرانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

خصوصاً رات کے وقت اس مقام پر مناسب اسٹریٹ لائٹس کا فقدان ہے، جبکہ خطرے کی نشاندہی کرنے والے بورڈ، ریفلیکٹر یا اسپیڈ بریکر بھی موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یہ موڑ مزید جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ اندھیرے میں موڑ کا اندازہ نہ ہونے کے سبب گاڑیاں سیدھا دیوار سے ٹکرانے کے خطرے سے دوچار ہو جاتی ہیں۔ شہریوں میں اس بات کی چرچا ہے کہ یہاں پہلے بھی معمولی حادثات پیش آ چکے ہیں اور آئندہ کسی بڑے سانحے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی شہریوں، دکانداروں اور گاڑی چلانے والوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کو بارہا شکایات دینے کے باوجود تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس مقام پر فوری طور پر سمت بتانے والے اور انتباہی بورڈ نصب کیے جائیں، ریفلیکٹر لگائے جائیں اور ضرورت کے مطابق حفاظتی دیوار یا بیریکیڈس تعمیر کیے جائیں۔

کسی بھی جانی نقصان سے قبل انتظامیہ اس سنگین مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور فوری حفاظتی اقدامات کرے، یہی زور دار مطالبہ علاقہ مکینوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!