شہر

کھڑکپورہ علاقہ میں کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔

گزشتہ روز کھڑکپورہ کے اسلم گراؤنڈ میں کانگریس کی جانب سے ایک بڑا انتخابی تشہیری جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سید محمود علی صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس جلسہ میں کانگریس کے امیدوار سید شعیب حسین، رمیش گوڑبولے، عبدالفہیم اور محسن خان موجود تھے۔ جلسہ کے دوران نوجوانوں نے کثیر تعداد میں امیدواروں کی گلپوشی کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے، جس سے جلسہ کا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا۔اس انتخابی جلسہ کی خاص بات یہ رہی کہ ونچیت بہوجن آگھاڑی کےایڈوکیٹ شیخ بلال نے اپنے افرادِ خاندان

اور دوست احباب کے ساتھ کانگریس کے ان چاروں امیدواروں کی کھل کر تائید و حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ پربھاگ نمبر 18، کھڑکپورہ سے ونچیت بہوجن آگھاڑی نے ایڈوکیٹ شیخ بلال کو امیدوار بنایا تھا، لیکن آخری وقت میں کانگریس اور ونچیت کے درمیان اتحاد اور فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے مقصد سے ایڈوکیٹ شیخ بلال نے اپنی امیدواری واپس لے لی۔ایڈوکیٹ شیخ بلال کو اس دوران دیگر پارٹیوں کی جانب سے بھی پیشکشیں موصول ہوئیں لیکن ونچیت بہوجن آگھاڑی کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر اور ریاستی نائب صدر فاروق احمد کے اصرار پر

انہوں نے اپنے سیاسی نظریات کو ترجیح دیتے ہوئے عظیم قربانی دی اور پرچہ نامزدگی واپس لے لی۔ایڈوکیٹ شیخ بلال،محمد عبدالغنی، ونچیت بہوجن آگھاڑی کے شعلہ بیاں مقرر محمد قاسم اور دیگر ساتھیوں کی حمایت سے کانگریس امیدواروں کو پربھاگ میں بڑی سیاسی طاقت حاصل ہوئی ہے۔ اس تائید و حمایت پر کانگریس امیدواروں نے ایڈوکیٹ شیخ بلال اور ان کے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔جلسہ میں عبدالسلیم، رفیق مامو، سید اطہر حسین کے علاوہ علاقہ کے نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!