ایجوکشن

کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ اطفال کی تقریب

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
انجمنِ خدمتِ خلق کے زیرِ اہتمام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 14 نومبر کو آزاد ہند کے پہلے وزیرِ اعظم اور مجاہدِ آزادی پنڈت جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے “یومِ اطفال” نہایت شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس پُروقار تقریب کی صدارت صدرِ معلمہ تنویر جہاں شیخ نے کی۔اپنے صدارتی خطاب میں تنویر جہاں شیخ نے جدید سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاسی بصیرت کے میدان میں پنڈت نہرو کی دور

رس خدمات کا جامع جائزہ پیش کیا انہوں نے نہرو خاندان کی آزادیِ وطن میں قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے سماجی، اقتصادی اور سائنسی نظریات پر مفصل روشنی ڈالی، جس سے طالبات کو اہم معلومات حاصل ہوئیں۔ تبریز شیخ نے یومِ پیدائش کو “یومِ اطفال” سے منسوب کرنے کے تاریخی پس منظر پر گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے لیے نہرو جی کی محبت، شفقت اور اُن کے اعتماد کے جذبات کو نہایت موثر انداز میں پیش کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے نہرو اور مولانا آزاد کے باہمی تعلق، دوستی اور تعلیمی نظریات میں یکسانیت کا بھی ذکر کیا۔
تقریب میں طالبات نے نہرو جی کے اقوال، افکار اور خدمات پر مبنی مدلل تقاریر پیش کرکے دادِ تحسین حاصل کی۔ اس موقع پر مظہر الدین شیخ اور شاہ ذاکر بھی موجود رہے، نظامت اور رسمِ شکریہ کے فرائض رضوانہ سید نے احسن طریقہ سے انجام دیے پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ کامیابی میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی مشترکہ کوششیں قابلِ ذکر رہیں ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!