مراٹھوڑ ا

گببر ایکشن کمیٹی کے ریاست مہاراشٹر صدر سید حفیظ علی کو ’بھارت گورو ایوارڈ‘ سے حج ہاؤس میں سرفراز کیا گیا۔

چھترپتی سنبھاجی نگر (راست 10 دسمبر)
اَلحمدُ للّٰہ! ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل (VMP) کی جانب سے دیا جانے والا بھارت گورو ایوارڈ اس سال گبر ایکشن کمیٹی کے نام کیا گیا۔ مہاراشٹر کے صوبائی صدر سید حفیظ علی کو آج حج ہاؤس میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں یہ باوقار اعزاز پیش کیا گیا۔

اس پروقار تقریب میں قومی صدر ڈاکٹر ایم۔ آر۔ انصاری, ڈاکٹر چرن سنگھ, کیپٹن شیخ حمید اللہ, وائی۔ کے۔ نرائن پُورکر, ایڈووکیٹ ہادی قادری, ڈاکٹر فیروز خان اور شیخ رشید سمیت متعدد معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ بعد ازاں تمام مہمانوں کا گیسٹ ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اعزاز قبول کرتے ہوئے سید حفیظ علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“یہ ایوارڈ صرف میرا نہیں؛ پوری گبر ایکشن کمیٹی کا ہے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اِن شاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ یہ اعزاز اللہ کا کرم اور ہماری پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔” اس موقع پر روزنامہ ناندیڑ ڈائری کے چیف ایڈیٹر محمد یوسف صاحب نے بھی سید حفیظ علی کو ایوارڈ ملنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا،

گبر ایکشن کمیٹی کی سماجی خدمات کو قومی سطح پر ملنے والی اس پذیرائی سے تنظیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تمام مہمانوں اور کارکنان نے سید حفیظ علی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!