ضلع

رکن پارلیمان رویندرچوہان نے گوداوری سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کیا دورہ

ناندید شہر اور اطراف میں چند روز قبل گوداوری ندی میں آئے سیلاب سے پاکیزہ نگر، بلال نگر اور ہلال نگر کے رہائشیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آج رکن پارلیمان رویندر چوہان نے ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے خود حالات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر چوہان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور سرکاری مدد دلانے کے لیے وہ خود پیش قدمی کریں گے اور حکومت سے مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم کے دروازے کھولنے سے قبل مقامی انتظامیہ کو عوام کو بروقت اطلاع دینی چاہئے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا جس کے باعث عوام کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس تعلق سے وہ حکومتی سطح پر پیروی کریں گے۔

دورے کے دوران متاثرہ شہریوں نے رکن پارلیمان کے سامنے گھروں، دکانوں، بجلی، پانی اور سڑکوں سمیت دیگر نقصانات کی تفصیل پیش کی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری مالی مدد، بازآبادکاری اور بنیادی سہولتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ چوہان نے ان کے مطالبات غور سے سنے اور جلد ہی امداد فراہم ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

رکن پارلیمان چوہان کے ساتھ اس دورے میں کئی معزز شخصیات موجود تھیں، جن میں سابق میئر عبدالستار، سابق نائب میئر عبدالغفار، سابق نائب میئر مسعود احمد خان، سابق رکن اسمبلی ہنمنت راؤ بیتموگریکر، پربھنی کے سابق رکن پارلیمان تکارام رِنگے پاٹل، یشپال بھنگے، عزیز قریشی، امباداس رتوڑے شامل تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!