یومِ اساتذہ کے موقع پرمعلم محمود نواز کی گلپوشی۔

سولاپور(نامہ نگار) : سولاپورکے ایجوکیشن آفیسرمحترم قادرشیخ تعلیمی حلقے میں اپنی نئی سوچ ، فکر اور انوکھی سرگرمیوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اِمسال انہوں نے اپنے تعلیمی حلقے میں موجود فعال ، محترک اور قابل اساتذہ کے کارہائے نمایاں کی پذیرائی کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے اُردو ، مراٹھی اورکنٹر کے چنندہ معلم کے گھرفرداً فرداً جاکرگلپورشی کرنے کی انوکھی اور منفرد سرگرمی شروع کی اور شولاپورکے تین اساتذہ کے گھر پر حیرت انگیز دورہ کرکے ان کا اعزاز کیا ۔
موصوف نے اعزازیافتگان میں شہر سولاپورکے اردو کے نہایت فعال ، متحرک قابل اور تعلیمی حلقے کے معروف معلم محمود نواز جاگیردار کویہ شرف حاصل ہوا۔ آج صبح ایجوکیشن آفیسرمحترم قادرشیخ اپنے معاون افسر اطہر پرویز دفعدارکے ہم راہ ان کے گھر تشریف لے گئے اور ان کا اعزاز کیا۔ اپنی جوابی تقریر میں محمود نواز نے کہا کہ”یومِ اساتذہ کے موقع پر میرے لئے یہ نہایت قابلِ فخر اور بابرکت لمحہ ہے کہ ایجوکیشن افسر محترم قادرشیخ صاحب نے بہ نفس ِ نفیس میرے غیریب خانے پر تشریف لا کر میری حوصلہ افزائی کی، مجھے اعزازبخشااورمیری عزت افزائی کی۔ کسی بھی استاد کے لئے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اُس کی محنت کو پہچانا اور سراہا جائے۔ ایسی قدردانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے اور تعلیم کے میدان میں مزید لگن کے ساتھ خدمت کرنے کا جذبہ عطا کرتی ہے۔
میںایجوکیشن آفسر، سولاپور محترم قادر شیخ صاحب اور محترم اطہر پرویز دفعدار صاحب کا — اُن کی شفقت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ ہر اُس استاد کا ہے جو تعلیم کی خدمت کے لئے مخلصانہ جدوجہد کرتا ہے”۔
قادرشیخ صاحب کی اس انوکھی اور مستحن سرگرمی کی ابتداء کا پہلا اعزاز محمود نواز سر کو حاصل ہونے پر شہر کے تعلیمی حلقے میں خوشی و فخر کا ماحول ہے۔ ان کے اس اعزاز پر نورٹرسٹ کے صدرنظیر منشی، سیکریٹری اقبال انصاری، مناف شیخ، پروفیسر زین الدین پٹیل، معروف سینیر صحافی ایوب نلامندو اور اراکین، اُردو گھرکے ناظم راجا باغبان، ناظم کتب ساحر نداف ،ڈاکٹر فرزانہ شیخ، ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار، ڈاکٹرہارون رشید شیخ، ڈاکٹر سمیہ باغبان، محمدایاز، سرفراز بلول خان، مجید شیخ، مظہر الوڑی، سبیل نائیک ، اخترشیخ، اشرف پٹیل ، سہیل نائیک، الیاس احمد شیخ، ماجد وڈسنگکر ، ماجد بڑے گھر، الیاس عبداللطیف ، فہیم باٹگھر ، کلیم باٹ گھر، جاوید قاضی، عمران جمعدار، معلمہ جہاں آراء تنبولی،بدرالنساء سگری، سُمیہ شیخ۔ ر سول شیکلکر، اقبال باغبان نے مبارکباد دی۔




