ایجوکشن

یونین ایجوکیشن اردو پرائمری اسکول میں طلباء کے استقبالیہ اور  مفت نصابی کتابوں کی تقسیم کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار۔

سولاپور (اِقبال باغبان)  :  یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام یونین اردو پرائمری اسکول میں تعلیمی سال 2025-2026 کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام میں نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے طلباء کا پھولوں سے استقبال کیا گیا اور تنظیم کے نذیر عزیز شیخ کے دست مبارک اور
لائبریرینز ایسوسی ایشن کے جعفر بانگی، والدین اور دیگر معززین کی موجودگی میں سب کو نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔
نذیر شیخ نے والدین کو اسکول کی مختلف سرگرمیوں کا تعارف کیا اور ان سے اسکول کی ترقی کے لیے تعاون کی اپیل کی جبکہ مہمان خصوصی لائبریرین جعفر بانگی نے طلبا کی رہنمائی کرتے ہوئے تقریرکی۔ پروگرام کی نظامت جاوید قاضی نے کی اور شکریہ الطاف جکلیر نے ادا کیا۔اسکول کے تمام اساتذہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!