ایجوکشن
صہیب عبد المالک بن عبد اللطیف عبداللہ نے سی بی ایس ای دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کی

ناندیڑ ، ۱۳ مئی: با صلاحیت طالب علم صہیب عبد المالک بن عبد اللطیف عبداللہ نے سی بی ایس ای (CBSE) بورڈ کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین، اساتذہ اور خاندان کا نام روشن کیا۔
ان کی اس کامیابی پر ان کے والد، والدہ، دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔
صہیب کی یہ کامیابی ان کی سخت محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا مظہر ہے۔
ادارہ ٹی او ایل اردو نیوز کی جانب سے صہیب عبد المالک کو اس تعلیمی کامیابی پر دل سے مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔